Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چالاک ریچھ موٹل سے کھانا لیکر چلتا بنا

گیٹلنبرگ ، ٹینسی ..... سیاحت پر نکلے ہوئے ایک خاندان کو اس وقت ایک ریچھ بڑی آسانی سے بے وقوف بناکر چلا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ریچھ جو غالباً آس پاس کے جنگل سے آیا تھا آہستہ آہستہ انکے موٹل کے قریب پہنچا اور بیحد ہوشیاری سے موٹل میں موجود افراد کے کھانے پینے کی اشیاءلیکر چلتا بنا۔ موٹل کے مکین ریچھ کی اس ہوشیاری پر حیران بھی ہوئے اور مسرور بھی کیونکہ انہوں نے سوچا بھی نہیںتھا کہ زاد راہ کے طور پر وہ جو چیزیں اپنے ساتھ لیکر جارہے ہیں وہ ان سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گے بلکہ کوئی نیا او ربن بلایا مہمان ہی اس سے اپنا پیٹ بھر سکے گا۔ کہا جاتا ہے کہ ریچھ کافی دیر سے موٹل کے گرد چکر لگا رہا تھا اور پھر جب موٹل میں مکین لوگوںنے کھانے کے ڈبے کھولے اور اس کی خوشبو پھیلی تو اسے اندازہ ہوگیا کہ اسے کہاں جانا چاہئے چنانچہ وہ وہا ں دبے قدموں پہنچا اور سامنے موجود اشیائے خورونوش کے بچے کھچے ٹکڑے سمیت کچھ اچھی چیزیں بھی لیکر چلتا بنا جن میں پین کیک شامل ہیں۔ موقع کی وڈیو موٹل والوں نے بنائی ہے جسے لوگ دلچسپی اور مسرت سے دیکھ رہے ہیں۔ وڈیو دیکھنے والے ایک شخص کا کہناہے کہ انہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ ریچھ نے موٹل والوں کو اتنی آسانی سے کیسے بے وقوف بنالیا۔ موٹل والوں کا کہناہے کہ بھلے ریچھ کھانے کی اشیاءلیکر چلتا بنا مگر انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

شیئر: