Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے ارونا چل کی سرحد پر کیمپ اور مکانات تعمیر کرلئے

 نئی دہلی .... ارونا چل پردیش میں ایل اے سی (لائن آف ایکچول کنٹرول) پر چین نے کئی کیمپ قائم کرلئے ہیں۔ اسکے علاوہ پیپلز لبریشن آرمی کیلئے کئی مکانات بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ حکام کا کہناہے کہ یہ ساری عمارتیں تاتو کے علاقے میں بنائی گئی ہیں جو ارونا چل پردیش کے انجا ضلع کے شہر کیبیتھو شہر کے دوسری طرف واقع ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہندوستانی فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی آمنے سامنے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چین نے ان نئی تعمیرات کے ذریعے ایک بار پھر ہند کو چیلنج کیا ہے۔ چین نے اسی علاقے میں ٹیلی مواصلات کا ٹاور اور ایک آبزرویشن چوکی بھی بنائی ہے جس میں جاسوسی کے آلات بھی نصب ہیں۔ وزیر دفاع نرملا ستھارمن نے اس ماہ کے اوائل میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ چین ڈوکلم کے علاقے میں ہیلی پیڈ، چوکیاں تعمیر کررہا ہے جبکہ خندقیں کھو د رہا ہے۔ علاقے میں متعدد عمارتیں بھی تعمیر کی جارہی ہیں۔
 

شیئر: