حیدرآباد.... چلچلاتی دھوپ سے ٹریفک پولیس کو بچانے کیلئے حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے موسم گرما میں مزید کول جیکٹس (ٹھنڈا رکھنے والی جیکٹس) تقسیم کی جائیں گے۔ان جیکٹس کی خاص بات یہ ہے کہ 3 تا 5 گھنٹے تک جسم کے درجہ حرارت کو موجودہ درجہ حرارت سے 6تا 12ڈگری تک کم رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک انیل کمار نے کہا کہ ان جیکٹس سے متعلق ٹریفک پولیس سے بہتر ردعمل مل رہا ہے اسی لئے ان جیکٹس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ جیکٹس کافی مددگار ثابت ہورہی ہیں ۔یہ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرتی ہیں اور ان جیکٹس پر مثبت رائے حاصل ہورہی ہے ۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ان جیکٹس کی ٹریفک ملازمین میں تقسیم کا کام کیاجائے گا۔گزشتہ سال بھی ان جیکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی۔