Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری بیٹی بھی اعضا عطیہ کرے گی، چیف جسٹس

کراچی ...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ میری بیٹی فاطمہ نے بھی بعد از مرگ اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتے کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثا کی سربراہی میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ایس آئی یو ٹی کے بانی اور معروف ڈاکٹرادیب رضوی کی کمیٹی کی جانب سے منیر اے ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ منیر اے ملک نے بتایا کہ انسانی اعضا کی اسمگلنگ کے حوالے سے ابھی سفارشات مرتب نہیں ہوسکیں۔انسانی اعضا کی غیر قانونی روک تھام اور قوانین کے لئے کانفرنس کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کے بعد سفارشات مرتب کرکے عدالت میں پیش کی جائیں گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا مرحوم اقبال حیدر نے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا تو کافی شور ہوا۔ میرے اعلان پرکوئی شور نہیں ہوا اس کا مطلب شعور بیدار ہوچکا ہے۔

شیئر: