کابل ۔۔۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں منعقد کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ افغانستان میں پارلیمانی اور علاقائی انتخابات گزشتہ 3 سالوں سے تاخیر کا شکار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اکتوبر میں انتخابات منعقد کرانے کے لیے ابھی کافی زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم ان کا ہدف ہے کہ یہ انتخابی مرحلہ جلد ہی منعقد کرا لیا جائے۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 2019میں ہو گا۔