لندن ۔۔ برطانیہ میں طبی ذرائع کے مطابق کیمیائی حملے کا شکار ہونے والے سابق دہرے روسی ایجنٹ سیرگئی اسکرپل کی صاحبزادی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ سالبری ہسپتال کی میڈیکل ڈائریکٹر کرسٹینے بلنشارڈ کا کہنا ہے یولیا اسکرپل تیزی سے رو بہ صحت ہو رہی ہیں۔ 66 سالہ اسکرپل اور ان کی 33 سالہ بیٹی 4مارچ کو جنوبی انگلینڈ کے شہر سیلسبری میں بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے۔ لندن حکومت کا الزام ہے کہ سیرگئی اسکرپل اور اْن کی بیٹی پر زہریلی گیس کے حملے میں روس ملوث ہے۔ روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔