Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال ورلڈ کپ میں کوئی برطانوی آفیشل نہیں ہوگا

  زیورخ: روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ2018ءمیں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ کوئی آفیشل نہیں ہوگا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں 80 سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی برطانوی ریفری کسی میچ کو سپر وائز نہیں کرے گا۔فیفانے جون میں ورلڈ کپ کے لئے 36 ریفریز اور 63 اسسٹنٹ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے جن میں انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میںسے کسی کا بھی کوئی ریفری منتخب نہیں کیا گیا۔ وڈیو اسسٹنٹ ریفریز کا چناو ٹورنامنٹ میں پول آف آفیشلز سے کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وڈیو اسسٹنٹ ریفری پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں خدمات سر انجام دے گا۔ ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں عالمی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

شیئر: