Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ٹڈی دل کا خطرہ

 
 ماسکو: جون جولائی کے دوران فٹبال کا ورلڈ کپ روس میں ہونے والے ہے لیکن حکومت اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کو ایک انوکھے خدشے نے پریشانی سے دوچار کر دیا ہے اور حکومت ممکنہ عالمی اسکینڈل کی وجہ سے سخت تشویش میں مبتلا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں کے موقع پر سر سبز فٹبال گراونڈ ٹڈی دل کا نشانہ بن سکتے ہیں اور ایسا کوئی بھی واقعہ روسی حکومت اور ورلڈ کپ منتظمین کیلئے بڑی آزمائش ثابت ہو سکتا ہے۔روس کا شمالی علاقہ جون جولائی کے دوران اکثر ٹڈی دل کی زد میں رہتا ہے اور اس بات کا واضح امکان ہے کہ فٹبال کے سر سبز گراونڈ بھی ا نہیں راغب کر لیں۔روسی وزارت زراعت کے عہدیدار نے بتایا کہ سبز کھیت اور میدان ان حشرات کا پسندیدہ مقام ہوتے ہےں اور فٹبال کے گراونڈ بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ حکومت کو خدشہ ہے اگر ورلڈ کپ کے دوران ایسا کوئی حملہ ہوگیا تو اسے عالمی سطح پر خفت اور شرمندگی کا شکار ہونا پڑے گا۔دارالحکومت ماسکو کے جنوب میں واقع علاقہ وولگو گراڈ میں ایسے حملوں کا واضح خطرہ ہے۔ ورلڈ کپ مقابلے14جون سے15جولائی تک روس کے 11شہروں کے12اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔
 

شیئر: