Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے سی سی ڈویلیپمنٹ منیجراقبال سکندراور فصیح الدین کیلئے عشائیہ

سید مسرت خلیل۔ مدینہ منورہ
مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ڈویلیپمنٹ منیجر اقبال سکندراور پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فصیح الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ اقبال سکندر اور فصیح الدین خان گزشتہ دنوں عمرہ کی ادائیگی اور مدینہ منورہ میں حاضری کےلئے سعودی عرب آئے ہوئے تھے۔ سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق عشائیہ میں ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبران کے علاوہ جن دیگر مہمانوں نے شرکت کی ان میں مدینہ منورہ کی معروف شخصیت ڈاکٹر سید انصرام علی، غلام قادر نکیانہ سینئر نائب صدر، محمد آصف نائب صدر، افتخار علی اشرف صدر، خواجہ زبیر جنرل سیکریٹری اورایسوسی ایشن چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) سید زاہد علی شامل تھے۔ صدر افتخارعلی اشرف نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اورخیر مقدمی کلمات میں ان کی شرکت کا شکریہ ادا کیا۔اقبال سکندر نے جو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کئی برسوں سے کوشاں ہیں مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا جو اس نے کرکٹ کے فروغ کے لئے ادا کئے ہیں۔ انھوں اس کامیابی کا سہرا سی ای او سید زاہد علی کے سر باندھا۔ اس موقع پر فصیح الدین نے اپنے خطاب میں ان قیمتی یادو ں کا ذکر کیا جو وقت انھوں نے مدینہ منورہ میں اپنی ملازمت کے دوران گزارا۔ انھوں نے اس دور کو کمیونٹی کے متحرک ہونے کو سنہرے دور سے تعبیر کیا۔ مختلف واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے فصیح الدین نے کہا کہ کمیونٹی کو متحرک رکھنے میں مدینہ کرکٹ ایسو سی ایشن کا نمایاں کردار ہے۔ ڈاکٹر انصرام نے مہمانوں کے لئے دعائیہ اور الوادعیہ کلمات کہے۔ 

شیئر: