بیجنگ ۔۔ چینی حکومت نے تائیوان کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ بحیرۂ جنوبی چین میں بڑے پیمانے پر ہوئی بحریہ کی مشقوں میں چین کے طیارہ بردار بحری جہاز’ لیاؤننگ‘ نے بھی حصہ لیا ہے۔ ان مشقوں میں40بحری جہاز شامل تھے۔ چین کی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق سے انکار کیا ہے کہ لیاؤننگ نامی اس طیارہ بردار کیرئیر نے بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا۔