Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامساعد حالات میں بھی حکومت نے مثالی کام کئے ، مرزا الطاف حسین

 جدہ .... پاکستان مسلم لیگ ( ن) سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف حسین نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے انتہائی نامساعد حالات میں اتنے کام کئے جتنے 70 برس میں کسی حکومت نے نہیں کئے ۔ سماجی شخصیت رانا جاوید کی جانب سے منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا مملکت میں مقیم پاکبانوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب نے اوورسیز کمیٹی بنائی ہے جس میں جدہ سے 10ممبران کو مقررکیا گیا ہے ۔ کمیٹی کے نمائندے حکومت پاکستان کو کمیونٹی کے مسائل سے مطلع کرکے انکے حل کےلئے اپنی سفارشات سے حکومت کو مطلع کریں گے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اوورسیز کمیٹی کے نومنتخب رکن اور معروف سماجی شخصیت ملک محی الدین نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں انفرادی طور پر بھی ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ میزبان تقریب رانا جاوید نے یوم پاکستان کی مناسبت سے کہا تعمیر پاکستان میں ہمیں اپنے حصے کی اینٹ لگانی ہے جس کےلئے فلاحی کاموں میں اپنا حصہ شامل کریں تاکہ ملک ترقی کرے اور قوم مستحکم ہو ۔ رانا جاوید نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں فلاحی کاموں کے لئے میں نے خود کو وقف کیا ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستان میں متعدد تعلیمی اور صحت کے منصوبوں پر کام کررہاہوں ۔ جدہ میں اپنے آفس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک آرٹ گیلری بھی قائم کی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاءنے مل کر یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا ۔ 

شیئر: