Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون ڈرون کے ذریعے ہانگ کانگ سے چین اسمگل کئے جانے لگے

بیجنگ..... جنوبی چین کے شہر شین زنگ میں کسٹم حکام نے مجرموں کے ایک گروہ کی طرف سے 500 ملین یوان ( 79.8 ملین ڈالر) مالیت کے اسمارٹ فون ہانگ کانگ سے ڈرونز کے ذریعے شین زنگ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے ڈرون اڑائے تھے اور ہانگ کانگ سے شین زنگ تک 200 میٹر (660 فٹ ) تار بچھانے کے بھی ذمہ دار تھے ۔ چین میں پہلی مرتبہ سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے اسمگلنگ کی یہ پہلی کوشش پکڑی گئی ہے۔ اسمگلر اِن ڈرونز کو آدھی رات کے بعد اڑایا کرتے تھے اور ان میں 10 سے زیادہ آئی فون کے چھوٹے چھوٹے تھیلے باندھ دیا کرتے تھے اور انہیں سرحد پار سے لانے میں صرف چند سیکنڈ ہی لگتے تھے۔ ایک رات میں وہ اس طرح 15 ہزار سے زیادہ فون اسمگل کیا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ چین دنیا میں ڈرون تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ 

شیئر: