Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مایاوتی نے کیا سخت کارروائی کا مطالبہ

لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے یوپی میں ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر کے مجسموں کو توڑے جانے کی واردات پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب کو ’’رام جی امبیڈکر ‘‘بنانے کی مفادپرستانہ کوشش کے بجائے اتر پردیش کی یوگی حکومت اس طرح کے ذات پات کے معاملات کے بجائے قصور واروں کیخلاف سخت کارروائی کرے ۔ مایاوتی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حالات خراب ہونے سے بچائیں اور امن و امان کی فضا برقرار رکھیں۔گجرات میں دلت گھڑسوار کے قتل پر مایاوتی نے کہا کہ نوجوان کے قتل سے یہ با ت ثابت ہوتی ہے کہ بی جے پی کی زیر اقتدار گجرات حکومت ریاست میں ذات پات کے زہر کو خطرناک حد تک پھیلانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -حکمراں جماعت کی کچھ تنظیمیں امبیڈکر کے مجسمے توڑ رہی ہیں، اکھلیش

شیئر: