Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی عدالت نے فلپا ئنی خادمہ کے قاتل جوڑے کو موت کی سزا سنادی

کویت .... کویتی عدالت نے فلپائنی خادمہ کے قتل میں ملوث لبنانی عورت اور اسکے شامی شوہر کو پھانسی کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ عدالتی فیصلہ قاتلوں کی عدم موجود گی پر سنایاگیا ۔ لبنانی عورت نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر خادمہ کو قتل کرنے کے بعد اسکی نعش ڈیپ فریزر میں رکھی اور لبنان فرار ہوگئے تھے ۔ کویتی اخبار کے مطابق عدالت میں انکی غیر موجود گی میں قتل عمد کا مقدمہ چلایا گیا ۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے قاتل جوڑے کو مو ت کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ واضح رہے قاتل جوڑے کے لبنان فرار ہونے کے بعد جب فلپائنی خاتون کے گھرو الوں نے وزارت خارجہ کے ذریعے درخواست کی جس پر کویتی وزارت داخلہ نے گمشدہ خادمہ کے بارے میں معلومات کی تو اسکے قتل کا انکشاف ہوا ۔ کویتی پولیس نے لبنانی عدالت سے رجو ع کرکے قاتل جوڑے کو گرفتار کروایا جہاں عدالت میں انہو ںنے اقبال جرم کر لیا تھا ۔ قاتلو ں کی عدم موجودگی میں کویتی عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے موت کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ 

شیئر: