ایک گھنٹے میں 10ہزار افراد دبئی ایئر پورٹ سے سفر کرتے ہیں
دبئی: ایک گھنٹے میں 10ہزار افراد دبئی ایئر پورٹ سے سفر کرتے ہیں۔ ہر منٹ میں 166.66مسافر وں کا یہاں سے گزر ہوتا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 2لاکھ52ہزار افراد دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرتے ہیں۔ اس طرح دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ اعداد وشمار دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ انتظامیہ نے جاری کئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد میں 6.9فیصد اضافہ ہوا ہے۔