Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزدورپانی کے ٹینک میں گرگیا

مدینہ منورہ .... شہری دفاع کی امدادی ٹیم نے زیر زمین بنے پانی کے ٹینک میں گرنے والے مزدور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال پہنچا دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع کو اطلاع ملی تھی کہ ینبع کمشنری میں زیر تعمیر ہاﺅسنگ اسکیم میں ایک ایشیائی کارکن زیر زمین پانی کے ٹینک میں کام کے دوران گر گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے امدادی یونٹس جائے حادثہ پر پہنچے جنہوںنے بے ہوش کارکن کو ٹینک سے نکالا اور اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت قدرے بہتر ہے ۔ 

شیئر: