Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برصغیر کے مسلمانوں نے قربانیوں کے بعد وطن حاصل کیا، محمد اسحاق چوہدری

پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب، آج پوری قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے، مقررین
جی ایس ایوب  ۔ خمیس مشیط
    پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے زیر اہتمام 23مارچ کی ایک رنگارنگ اور پروقار تقریب زیر صدارت محمد ریاض چوہدری منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی محمد اسحاق چوہدری آف ربیع تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قومی ترانے کے بعد مقررین نے دن کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
     محمد اسد نے کہا کہ آج کا دن ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے ۔ 23مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی اور صرف 7سال کی جدوجہد کے بعد اللہ تعالیٰ نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی سے نوازا اور مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آیا۔
    مظفر اعوان نے کہا کہ وطن کی حفاظت ہماری اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن کی سلامتی اور استحکام کیلئے مل بیٹھ کر سوچنا چاہئے۔
    محمد اویس اسلم رائو نے کہا کہ  23مارچ کا دن ہمیں اتحاد کا درس بھی دیتا ہے کہ اس وقت کے مسلمانوں نے اتحاد قائم کیا اور وطن حاصل کیا۔ آج  اندرونیاور بیرونی خطرات میں ملک کو بڑے اتحاد کی ضرورت ہے ۔
    عاصم حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہم دفاعی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں۔
    محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے قائداعظم نے دن رات محنت کی ۔اپنی فہم و فراست سے انگریز اور ہندوئوں کو تقسیم ہند پر مجبور کردیا۔ قائد کا احسان پوری قوم کو یاد ہے۔
    مہمان خصوصی محمد اسحاق چوہدری نے اس دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے بڑی قربانیوں کے بعد وطن حاصل کیاہے۔ تحریکی شہداء نے تاریخ رقم کی ہے۔ الحمد للہ پاکستانی قوم ایک خاص جذبے سے سرشار ہے۔وطن کی خاطر بچہ بچہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔     تقریب میں طارق اعوان، بابر ملک، شکیل اعوان، انور چوہدری، اجمل یاسین، محمد عابد آف شیل، فاروق بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - -  - حرمین کی توسیع سربراہان مملکت کا مثالی کارنامہ ہے ، میر صادق سنجرانی

شیئر: