Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں پر فائرنگ کرنیوالے فوجی تمغے کے مستحق

 تل ابیب.... اسرائیل کے وزیر دفاع اویگڈور لیبرمین نے کہاہے کہ ان کی فوج نے اسرائیل کےساتھ غزہ پٹی کی سرحد پر حملہ کرنےوالے مظاہرین کےساتھ مناسب برتاو کرتے ہوئے انہیں صرف فائرنگ کا نشانہ بنایا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے وہ کچھ کیا جو لازم تھا،میں سمجھتا ہوں کہ تمام فوجی تمغے کے مستحق ہیں۔جہاں تک تحقیقاتی کمیٹی کا تعلق ہے تو ایسی کوئی کمیٹی نہیں ہو گی۔لیبرمین نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں نے پر امن احتجاج کیا انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔انہیں فائرنگ کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔
 

شیئر: