Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی خلائی اسٹیشن کا ملبہ جنوبی بحر الکاہل میں گرگیا

 بیجنگ.... چینی اور امریکی خلائی اسٹیشن کا کہناہے کہ اسکا ناکارہ خلائی اسٹیشن زمین کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی بکھر گیا اورٹکڑے ہوکر جنوبی بحرالکاہل میںگر گیا۔یہ خلائی اسٹیشن اتوار اور پیر کی درمیانی رات میں گرا۔8 ٹن وزنی اس خلائی گاڑی کو 2011 ءمیں مدار میں چھوڑا گیا تھا لیکن 2016 ءمیں اس نے کام کرنا بند کر دیا۔ اس سے قبل چینی خلائی اسٹیشن کے سائنسدانو ںنے کہا تھا کہ 8ٹن وزنی یہ خلائی جہاز زمین پر گرا بھی تو تباہی و بربادی کے بجائے دنیا والوں کو ایک خوبصورت منظر دیکھنے کا موقع دے گا اور لگے گا کہ وہ کہکشاں ٹوٹتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور یہ منظر ایسا ہوگا کہ لوگ اسے برسوں یاد رکھیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 8ٹن وزنی خلائی جہاز تیانگن ون اتوار سے پیر کے درمیان کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ تاہم موسمی تبدیلی اس کے گرنے کے وقت میں کمی بیشی کرسکتی ہے۔ چین کا کہناہے کہ اسے زمین پر گرنے سے قبل ہی تباہ کردیا جانا چاہئے لیکن بالفرض محال یہ گر بھی گیا تو اس سے نقصان نہیں ہوگا ۔ اطلاعات کے مطابق اس خلائی جہاز کو کنٹرول کرنے والا زمینی عملہ زمین کی طرف آنے والے اس جہاز کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ 8وزنی تنانگن ون بنیادی طور پر خلائی لیباریٹری ہے جس کا سائز اسکول بس جتنا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ 8ٹن وزنی خلائی جہازگرنے سے دنیا کو خطرہ نہیں، چین
 

شیئر: