Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں خود کش حملہ، 46 فوجی ہلاک

موغادیشو .... صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے افریقی یونین کی ایک فوجی چھاو¿نی پر 2 خودکش کاروں حملوں اور فائرنگ سے یوگنڈا کے 46 فوجی اہلکار ہلاک کر دیئے ہیں ۔ صومالیہ کے مسلح افواج کے کرنل احمد حسن نے ایک بیان میں کہا کہ شبیلی میں واقع اس چھاو نی پر حملہ مرکزی دروازے پر پہلے 2خود کش کار بم حملے کیے گئے اور پھر مسلح شدت پسندوں نے چھاونی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔دوسری جانب الشباب نے اس حملے میں افریقی یونین کے 59 فوجیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
 

شیئر: