Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضیہ میموریل اورایل ایف او سوسائٹی کی جانب سے یوم پاکستان

ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید اور بزنس مین ملک نعیم نے شرکت کی
محمد عرفان شفیق۔ کویت
     رضیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ اورایل ایف او ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی امریکہ اور انگلینڈ کے ایک معروف پاکستانی بزنس مین ملک نعیم اور سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاویدتھے جبکہ وطن عزیز کی کویت میں موجود سرکردہ شخصیات نے بھی اپنی موجودگی سے نوازا، جن میں حافظ محمد شبیر ، عارف بٹ، پیر امجد ، رانا اعجاز، شمشاد علی خان، ملک اخلاق، میاں ارشد، غضنفر جمشید پلاہوڑی، عابد چوہدری، کرنل انجم ، طارق علی محسن شامل تھے۔
     پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور کویت کے قومی ترانے بجائے گئے۔اس کے بعد نعیم جان نے رضیہ میموریل کی تاریخ اور مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تنظیم کیا کیا کر چکی ہے اور مستقبل کا لائحہ عمل کیا ہے۔ اس کے بعد راجا محمد بلال چیئرمین LFO اور رضیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ نے مہمانان خصوصی ملک نعیم ، ڈاکٹر عمر جاوید، مہمانوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
     راجا محمد بلال اور رضیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ نےLFO کی ٹیم کا اعلان کیا جس میں نعیم ملک کو انٹرنیشنل ایمبسیڈر ٹو LFO نامزد کیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس میں بابر پرنس، سیف اللہ ملک، نعیم جان، ندیم اکبر، سید امجد حفیظ، نور ، طاہر ، ملک نثار، ملک نصیر اعوان، محمد ریاض، اسد جان، مزمل بٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ملکر پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے خدمت انجام دیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -فیڈرل فرنٹ کے قیام سے براہ راست فائدہ بی جے پی کو ہوگا ، فیروز خان

شیئر: