Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران، اخوان اور دہشت گرد تنظیمیں شر کا تکون ہیں، ولی عہد

کیلیفورنیا: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران، اخوان اور دہشت گرد تنظیمیں شر کا تکون ہیںجنہوں نے اسلام کی شبیہ بگاڑ دی ہے۔یہ لوگ عوام الناس میں گمراہ کن نظریات پھیلاکر باور کرانا چاہتے ہیں کہ امت کو ایسی خلافت قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو ان کے غلط تصورات کے مطابق ہو۔وہ معروف امریکی میگزین دی اٹلانٹک جو انٹرویو دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں:ولی عہد نے موہاوی ایئر اینڈ اسپیس کا دورہ کیا
 انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہم سے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ طاقت کے زور پر دین کو پھیلائیں۔آج کے دور میں دینی نظریات کی ترویج واشاعت طاقت کے زور پر ممکن نہیں جبکہ ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم نرمی سے دین کی دعوت دیں مگر شر کا تکون چاہتا ہے کہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور طاقت کے زور پر ان کے تصورات کے مطابق اسلام کی سلطنت قائم ہو۔ایرانی انتظامیہ شیعہ انتہا پسندی کی فکر پھیلانا چاہتا ہے جس میں ولایت فقیہ ہو۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو غائب امام آئے گا اور پوری دنیا پر شیعہ ریاست قائم ہوگی۔ دوسری طرف اخوان المسلمون ہیں جو بظاہر جمہوری عمل کے ذریعہ اپنے تصورات کے مطابق ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جس کی زمام کار ان کے مرشد کے پاس ہو۔
مزید پڑھیں:ولی عہد کی ہائپر لاپ سعودی عرب منتقل کرنے میں دلچسپی
شر کے تکون کا تیسرا سرا دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن میں القاعدہ اور داعش وغیرہ شامل ہیں۔یہ لوگ انتہا پسندانہ نظریات کے حامل ہیں اور چاہتے ہیں کہ طاقت کے زور پر تمام مسلمان سمیت پوری دنیا ان کی باجگزار بن جائے۔یاد رہے کہ القاعدہ اور داعش سمیت دیگر انتہا پسند جماعتوں کے تمام رہنما پہلے اخوان میں تھے۔ ولی عہد نے کہا کہ شر کا یہ تکون ثابت کرناچاہتا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں دین کا پیغام پہنچانے کی ہی ہدایت نہیں بلکہ ایک ایسی ریاست قائم کرنے کا حکم دیا ہے جوانتہا پسندی پر قائم ہو۔ ان کا یہ تصویر نہ صرف خود دین کے خلاف ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے۔ 
ولی عہد کا دورہ امریکہ ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: