Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ہندوستان بند‘‘کے دوران14ریاستوں میں 9ہلاک، مدھیہ پردیش میں کرفیو نافذ

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ کی جانب سے ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کے فیصلے کیخلاف دلت تنظیموں نے’’ہندوستان بند‘‘کی کال دی جس کے بعد مختلف ریاستوں میں مظاہرے توڑ پھوڑ اورپرتشدد ہنگامہ برپا ہوگیا۔مظاہرے کے دوران مدھیہ پردیش میں 7، راجستھان اور یوپی میں ایک ایک کی موت ہوئی۔پو لیس انتظامیہ نے حالات کو دیکھتے ہوئے مختلف مقامات پر کرفیو نافذ کردیا ۔ہنگا مہ برپا کرنیوال سیکڑوں شرپسندوں کو حراست میں لے لیاگیا۔مرکز ی حکومت نے یوپی ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، پنجاب اور بہار میں ہونیوالے تشدد کے واقعات میں ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کرلی اور حالات پرقابو پانے اور قانون بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔آج نئی دہلی سے تقریباً 14ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوئیں ۔مدھیہ پردیش ، اتر پردیش ، راجستھان ، بہار اور پنجاب کے مختلف مقامات پر فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے باعث اسکول اور کالج بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔کشیدگی کے پیش نظر راجستھان میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے 3دستے اورپنجاب میں 2دستے تعینات کئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -راجستھان میں فرقہ وارانہ فساد، پولیس اہلکار سمیت12زخمی

شیئر: