Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کو بڑی شکست،جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

 
جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ نے اپنے فاسٹ بولر ورنن فلینڈر کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے ٹیسٹ سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا کو 492رنز سے ہرا کر سیریز 3-1سے جیت لی ۔ یہ 1970کے بعد ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی فتح ہے۔ فلینڈرکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ نوجوان فاسٹ بولر کاگیسو ربادا سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو فتح کے لئے612رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم کھیل کے چوتھے دن ہی 88رنز پر3وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔ کھیل کے پانچویں دن اس کی بقیہ7وکٹیں صرف31رنز کے اضافے پر گر گئیں اور اور پوری ٹیم119رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ورنن فلینڈر نے 13اوورز میںصرف21رنز دے کر6وکٹیں لیں جبکہ ایک کھلاڑی رن آ وٹ ہوا۔پیٹر ہینڈز کومب اپنے گزشتہ دن کے اسکور میں 23رنز میں ایک رن کا اضافہ کر پائے جبکہ بیٹسمینوں سے کسی کو ڈبل فگرز میں پہنچنے کا موقع نہیں ملا۔کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مورنی مورکل نے 2وکٹیں لیں۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے آسٹریلیا کی دوسری بڑی شکست ہے اس سے پہلے اسے انگلینڈ نے1928کی سیریز میں 675رنز سے ہرایا تھا جبکہ جنوبی افریقہ نے چوتھی بڑی کامیابی اپنے نام کی ہے ۔

شیئر: