Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہانسبرگ ٹیسٹ:آسٹریلیا کیلئے سیریز بچانا انتہائی مشکل ہوگیا

 
جوہانسبرگ:چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 221رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 488رنز بنائے تھے۔110رنز پر 6کھلاڑیوں کے نقصان سے آسٹریلیا نے دوبارہ کھیلنا شروع کیا تو  تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پکڑی جانے کے بعد ٹیم کی شکستہ حالی واضح نظر آرہی تھی۔کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کیلئے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 62رنز کی اننگز کھیلی ان کا ساتھ دیتے ہوئے پیٹ کومنز نے بھی نصف سنچری اسکور کی انہیں 50رنز پر مہاراج نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔ آسٹریلیا کے 7کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکے۔ورنن فلیندر،کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں۔267رنز کی برتری کے ساتھ جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز شروع کی تو پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے ایڈن مرکرم 37رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ہاشم آملہ پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی جلد آوٹ ہوگئے اور صرف 16رنز بنا سکے۔اوپنر ڈین ایلگر 6چوکوں کی مددسے 39رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔جنوبی افریقہ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنا کر 401رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ ابھی اس کے 7 کھلاڑی باقی ہیں۔ آسٹریلیا کو یہ میچ بچانے کیلئے کوئی راستہ نظر نہیں آرہا جبکہ اس کی ٹیم اور انتظامیہ تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پکڑی جانے کے بعد مورال گرنے کے باعث مایوسی کے ساتھ میچ کھیل رہی ہے۔4ٹیسٹ کی سیریز میں آسٹریلیا نے ابتدائی ٹیسٹ جیت لیا تھا اوردوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد سیریزبرابر کردی ، تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ سامنے آجانے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم 322رنز سے میچ ہار گئی۔ سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کی ٹیم جیت رہی ہے اور چوتھا ٹیسٹ پر پوزیشن مستحکم ہونے سے جنوبی افریقہ نہ صرف میچ بلکہ سیریز بھی جیت جائے گی۔

شیئر: