Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤمیں زہریلی گیس کا اخراج،18کی حالت نازک

لکھنؤ۔۔۔۔ حسین آباد پولیس چوکی کے قریب کالونی میں برسوں سے قائم کارخانے میں زہریلی گیس’’ ایسی ٹلین‘‘ کے اخراج سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ گیس سے کارخانے کے قرب و جوار میں رہنے والے مکینوں کے بچے ، مردو خواتین آنکھوں میں چبھن اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ۔دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔انہیں ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں 18افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔ کارخانے میں کمپریسرکی ٹنکیاں بنانے کا کام جاری تھا۔ حادثے کے بعد ملزم ،کارخانہ مالک اور دیگر ملازمین گیس سلنڈر کو گاڑی میں رکھ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -شوہر سے محبت کی زندہ مثال

شیئر: