Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم سی اے ٹریول لنک چیمپیئن شپ ٹرافی کا آغاز

ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ابتدائی ہفتے 3میچز کا انعقاد، گرین ہاکس، حسین الیون اورکلاسک کلب کی کامیابی 
 
سید مسرت خلیل۔ مدینہ منورہ

 

مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ سیزن برائے 2018کا آغاز ہوگیا ۔ سیزن کا پہلا ٹورنامنٹ ایم سی اے ٹریول لنک کے نام سے کھیلا جارہا ہے۔ٹورنامنٹ کے تمام میچیز العاقول گراونڈ پر کھیلے جائیں گے، جس میں 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ایم سی اے ٹریول لنک چیمپیئن شپ کے پہلے ہفتہ3میچز کھیلے گئے جس میں مدینہ ملتان اور گرین ہاکس ، وکٹورین اسپورٹس اور حسین الیون ،کلاسک کلب اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوئیں۔
پہلے میچ میں گرین ہاکس نے مدینہ ملتان کو 3وکٹوںسے شکست دے دی۔مدینہ ملتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا او ر مقررہ 20اوورزمیں8وکٹوں کے نقصان پر 112رنز بنائے۔حمزہ 31اور صابر25رنز کے ساتھ نمایاںرہے۔زہیر نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں گرین ہاکس نے مطلوبہ ہدف 15.3اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔افضل نے 5چوکوں کی مدد سے 42رنز بنائے۔زہیر اور شعیب نے 2،2کھلاڑی آو¿ٹ کئے۔
دوسرا میچ وکٹورین اسپورٹس اور حسین الیون کے درمیان ہوا جس میں حسین الیون 26رنز کے ساتھ فاتح رہی۔فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مدِمقابل ٹیم کو 201رنز کا ہدف دیا۔عمر نے 15چوکوںکی مدد سے 77اور عثمانی نے 33رنزاسکور کئے۔فہد اور ارشد نے 2،2وکٹیںحاصل کیں۔جواب میں وکٹورین اسپورٹس 8وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بناسکی۔واجد نے 10چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 76رنز کی شاندار اننگ کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچاسکے۔
تیسرا میچ کلاسک کلب اور پشاور زلمی کے درمیان ہوا جس میں کلاسک کلب نے پشاور زلمی کو 155رنز کا ہدف دیا۔افضل 41اورعلی نے 35رنز بنائے۔پشاور زلمی کے خالق نے 4کھلاڑیوںکو آوٹ کیا۔جواب میں پشاور زلمی ہدف کے تعاقب میں 150رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔خالق 26اورانیس 26رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کامران نے 3، خالد اور آفتاب نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں ٹریول لنک کے مالک طلال العامری نے ایم سی اے کے ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے کا اعلان کیا اور ایم سی اے کے جنرل سیکریٹری خواجہ محمد زبیر کو ٹورنامنٹ کے امپائروں کےلئے ایم سی اے کے لوگو سے مزین شرٹس پیش کیں۔

شیئر: