Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہریلی چیونٹی کے کاٹنے سے ہندوستانی خاتون جاں بحق

ریاض..... زہریلی چیونٹی کے کاٹنے سے ہندوستانی خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ سوسی جیفی نامی 36 سالہ خاتون کو ریاض کے عبید اسپتال میں لایا گیا جسے چیونٹی کے کاٹنے سے الرجی ہو کر بلڈ پریشر یک دم گر گیا تھا ۔ عاجل نیوز کے مطابق کیرلہ سے تعلق رکھنے والی سوسی جیفی کے بارے میں ہندوستانی اخبار نے لکھا ہے کہ اسے 2 ہفتے قبل ریاض کے عبید اسپتال کے ہنگامی یونٹ میں لایا گیا تھا ۔ سوسی کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس نے شوہر کو کسی چیز کے کاٹنے کی شکایت کی ۔ شوہر کے مطابق اسے چیونٹی نے کاٹا تھا ۔ جس مقام پر کاٹا تھا وہ یک دم سرخ ہو کر سوج گیا ۔ تھوڑی دیر بعد سوسی کا جسم بھی سوجنے لگا اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔ سوسی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے ہنگامی شعبے میں داخل کردیا گیا ۔ سوسی کا بلڈ پریشر ایک دم گر گیا تھا ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ اس نوعیت کا دوسرا کیس ہے جو چند ہفتے قبل ہوا تھا اس میں بھی چیونٹی کے کاٹنے کی شکایت کی گئی تھی ۔ 

شیئر: