Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21ہزار بحری جہازو ں کو محفوظ راستہ فراہم کیا، کرنل المالکی

ریاض..... اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی سمندری گزر گاہ کی حفاظت اور سلامتی اتحادی افواج کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ہے۔ ایران کی پشت پناہی میں حوثی ملیشیا بحیرہ احمر میں عالمی تجارتی گزر گاہ کو متاثر کرنا چاہتی ہے۔ ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 5لاکھ یمنی متاثرین کی امداد کی گئی۔ یمنی متاثرین کی انسانی بنیادوں پر بلا امتیاز امداد کی جاتی ہے۔گزشتہ دنوں بحیرہ احمر میں تیل لیجانے والے سعودی بحری جہاز پر حوثی حملہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایران او ر اسکے پروردہ حوثی باغی صعدہ بندرگاہ کو غیر قانونی اسلحہ اور میزائل اسمگل کرنے کا مرکز بنائے ہوئے ہیں۔ حوثی باغیوں نے اپنے جنونی اقدامات کے تحت عالمی غذائی پروگرام کے گودام پر حملہ کیا ۔ اس کے باعث گودام میں موجود یمنی متاثرین کیلئے امدادی سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔اتحادی افواج نے گزشتہ دنوں یمن کے قریب بین الاقوامی سمندری گزر گاہ جانے والے21ہزار بحری بیڑوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا۔ یمن میں ہیضے کی روک تھا م کیلئے اتحادی افواج کی جانب سے مہم کا چوتھا مرحلہ شروع کیا جائیگا۔
 

شیئر: