Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان :گاڑی شوروم میں جاگھسی

جازان.... تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دکان میں جا گھسی ۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سبق نیوز کے مطابق جازان کے مرکزی علاقے میں واقع سپر مارکیٹ میں اس وقت صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی جب ایک تیز رفتار گاڑی دکان کا شیشہ توڑتی ہوئی اندر گھس گئی ۔ خواتین کے میک اپ کا سامان فروخت کرنے والی دکان میں اس وقت متعدد خواتین اور سیلز گرلز موجود تھیں جوبے قابو گاڑی کو دکان کی جانب بڑھتے دیکھ کر فورا باہر نکل گئیں ۔ شہری دفاع کے اہلکارفوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ حادثے میں دکان کو کافی نقصان پہنچا ۔ 

شیئر: