Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ خانز ، عرفان کے لئے متحرک

بالی وڈپر راج کرنے والے تینوں خانز شاہ رخ، عامر اور سلمان خان اپنے ساتھی اداکار عرفان خان کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔عرفان خان دماغی رسولی کی تشخیص کے بعد علاج کی غرض سے بیرون ملک جا چکے ہیںجس کے باعث وہ اپنی تیار فلموں کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ ان کی نمائش میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔ اس مشکل وقت میں بالی وڈ کے تینوں خانز نے عرفان کی بھرپور مدد کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ عرفان کی ”بلیک میل“کو پروموٹ کریں گے۔تینوں خانز کے لئے فلم کی اسپیشل اسکریننگ کا انتظام کیا جائے گا جسے دیکھنے کے بعد وہ تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پرتینوں خانز ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔
 
 

شیئر: