”دت“ میں چھوٹا مگر اہم کردار ہے، سونم کپور
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم جون میں ریلیز ہو گی۔فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں۔سونم کپور بھی فلم میں دکھائی دیں گی تاہم انہوں نے کہاہے کہ میں اس فلم میں کسی اداکارہ کا کردار ادا نہیں کررہی۔ میرا ایک چھوٹا لیکن اہم کردار ہے لیکن یہ وہ نہیں جو سب سوچ رہے ہیں۔ میں اس فلم میں کوئی اداکارہ نہیں بنی۔ مجھے کچھ اور کہنے کی بھی اجازت نہیں لیکن راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔ اس فلم میں کام کرنے کی ہامی بھرنے کی ایک وجہ وہ بھی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات بھی وہی دے رہے ہیں۔اس فلم کے حتمی نام کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔ فی ا لوقت اسے ’دت‘ یا ’سنجو‘ کا نام دیا جارہا ہے۔