Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے اب تک 107میزائل اور66گولے داغے ، کرنل المالکی

ریاض: اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاہے کے حوثی ملیشیا نے مملکت کے مختلف شہروں کو اب تک 107میزائل اور 66گولوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تمام میزائل اور گولے فضا میں ناکارہ بنادیئے گئے۔ اتحادی افواج نے گولے داغنے کے ٹھکانوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ 
مزید پڑھیں:جازان پر ایک اور حوثی میزائل، فضا میں ناکارہ بنادیا گیا
حوثی باغی صعدہ اور عران کے شمالی علاقے کو میزائل اور گولے داغنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ بندر گاہ کو غیر قانونی اسلحہ اور میزائل اسمگلنگ کا ٹھکانہ بنارکھا ہے۔اسی بندر گاہ سے وہ دھماکہ خیز مواد سے لیس کشتیاں بین الاقوامی سمندر میں روانہ کرکے تجارتی گزرگاہ کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:21ہزار بحری جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا،کرنل المالکی
 

شیئر: