سکس فلیگز کمپنی سعودی عرب میں تفریحی پارک قائم کرے گی
کیلیفورنیا: معروف امریکی کمپنی سکس فلیگزسعودی عرب میں تفریحی پارک قائم کرے گی۔ سعودی جنرل انویسٹمنٹ فنڈ نے عالمی کمپنی Six Flags کے ساتھ معاہدہ کرلیاہے۔ منصوبے کے مطابق سکس فلیگز کے تحت قائم ہونے والا تفریحی پارک القدیہ میں تعمیر ہوگا۔ اندازے کے مطابق اس کا افتتاح 2022ءتک ہوگا۔امریکی کمپنی کے ساتھ تفریحی پارک قائم کرنے کا معاہدہ وژن2030کے تحت مشترکہ سرمایہ کاری ہے ۔ عالمی معیار پر قائم ہونے والا تفریحی پارک مذکورہ کمپنی کے نام کے تحت کھولا جائے گا۔