Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کمپنی کو مملکت میں سینما گھر کھولنے کا لائسنس جاری

 18 اپریل تک ریاض میں پہلا سینما گھر قائم کردے گی
ریاض: امریکی کمپنی اے ایم سی کو سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کا پہلا لائسنس جاری کردیا۔امریکی کمپنی 18 اپریل تک ریاض میں پہلا سینما گھر قائم کردے گی۔ سعودی جنرل انویسیٹمنٹ فنڈ اور اے ایم سی کمپنی کے درمیان معاہدے سے متعلق  امریکی کمپنی آئندہ 5 سال میں سعودی عرب میں 40سینما گھر قائم کریگی۔ معاہدے کے مطابق مملکت کے 15شہروں میں  سینما گھر کھولے جائیں گے۔2030ء تک اے ایم سی سعودی عرب میں 100سے زیادہ سینما گھر قائم کریگی۔کمپنی ذرائع کاکہناہے کہ سعودی عرب کی 70فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔کمپنی سعودی مارکیٹ کا 50فیصد حصہ حاصل کرنے کی کوشش کریگی۔
 
 

شیئر: