Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد شادی کرنے والی ہوں،عائشہ خان

 نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ ماہ اچانک شوبز چھوڑنے کا اعلان کرکے سب لوگوں کو حیران کردیا تھا اورشوبز چھوڑنے کی وجہ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شوبز چھوڑنے پر کوئی افسوس نہیں۔ اب عائشہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے میں اور میرے منگیتر آپ سب کی دعاو¿ں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں۔ 
 

شیئر: