اجے کو سگریٹ کے باعث تنقید کا سامنا
اداکار اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اجے پیرس میں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے یوگ کے ساتھ ایک تصویر جاری کی جس میں ان کے ہاتھ میں جو سگریٹ موجود ہے ۔ اس پر مداحوں نے تنقید کی ۔ ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ اس عمل سے آپ کا بیٹا بھی سگریٹ پینا سیکھے گا۔دوسرے مداح نے کہا کہ اجے دیوگن بھی سلمان، سنجے اور شاہ رخ خان کی طرح چین اسموکر ہیں۔