گولڈکوسٹ :پاکستان اور ویلز کا ہاکی میچ 1-1 گول سے برابر
گولڈکوسٹ،آسٹریلیا:21ویں کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کے دوران پاکستان اور ویلز کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ 1-1 گول سے سے برابر رہا ۔ پاکستانی ٹیم کمزور حریف کے خلاف برتری حاصل کرنے کے با وجود نہ تو اسے برقرار رکھ سکی اور نہ ہی کوئی اور گول کرسکی ۔ میچ کے پہلے2 کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں اور دونوں گول تیسرے کوارٹر میں ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔ جس کے کچھ ہی بعد ویلز کی جانب سے رابرٹ شپرلے نے گیند کو جال میں پہنچایا اور مقابلہ برابر کردیا۔ اس کے بعد کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ روایتی حریف ہند کیخلاف کھیلے گی۔