Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار میں سرکار زیرو، چاچا نتیش نیروہیں،تیجسوی

پٹنہ۔۔۔۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ ریاست میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی لیکن چاچا (نتیش)پھر بھی نیرو بنے ہوئے ہیں۔یادو نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر طنز کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’’سرکار زیرو، دنگائی ہیرو، ہمارا چا چا نتیش نیرو‘‘۔واضح رہے کہ تیجسوی نے کانفرنس میں نتیش کمارپرراشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگایاتھا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت ناگپور اور دہلی سے کنٹرول ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دماغی طور پر مردہ سافٹ ویئر انجینیئر کے اعضاء عطیہ کردیئے جائینگے، والدین

شیئر: