’’بابا کہتے تھے بڑا کام کرونگا‘‘
نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے قومی صدر راہول گاندھی نے مدھیہ پردیش میں نرمد ا گھوٹالہ رتھ یاترا نکالنے کی تیاری میں مصروف باباؤں کو وزیر مملکت کا درجہ ملنے کے بعد ارادہ بدل جانے پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش برباد ہورہا ہے۔راہول نے ٹویٹرپر تحریر کیا کہ ’’بابا کہتے تھے بڑا کام کرونگا، نرمدا گھوٹالہ ناکام کرونگامگر یہ تو ماماہی جانےاب ان کی منزل ہے کہا ں؟مدھیہ پردیش قیامت سے قیامت تک ‘‘۔کانگریس کے قومی صدر نے یہ طنز مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان کا 5باباؤں کو وزیر مملکت کا درجے دیئے جانے پر کیا۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی پوسٹ کیا کہ شیو راج حکومت میں وزیر مملکت کا درجہ ملنے کے بعد کمپیوٹر بابا اور یوگیندر مہنت نے واضح کیا کہ اب نرمدا گھوٹالہ رتھ یاترانہیں نکالی جائیگی۔