Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کے پستول سے پولیس پر فائرنگ

بارہ بنکی۔۔۔۔ بدمعاشوں نے گرفتاری سے بے خوف ہوکر پولیس کے پستول  سے پولیس والوں پر فائرنگ کردی جس میں اہلکار بال بال بچ گئے۔ایس ایس پی وی پی سریواستو نے بتایا کہ مسولی کا باشندہ منوج ورما رام نگر تھانہ علاقے میں غیر قانونی دھندے میں ملوث تھا۔ اس پر مار پیٹ اور اسمگلنگ کے مقدمات قائم ہیں۔ جیل میں قید کے دوران اس کی دوستی مختلف بدمعاشوں سے ہوگئی تھی ۔ جیل سے رہائی کے بعد وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا۔ علاقے میں گروپ قائم کرکے منظم وارداتیں انجام دینے لگے ۔گروہ کا سرغنہ منوج ورما تھا۔ گروہ میں شامل رنکو اور فخر پر قتل اور لوٹ مار کرنے کے الزام ہیں ۔ گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے چھاپہ مار کر کارروائی شروع کی۔ اس دوران بدمعاشوں نے پولیس والوں کے اسلحہ پر قبضہ کرلیا اور اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کی مزید ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -آندھرا کو خصوصی حیثیت دلانے کیلئے انوکھا احتجاج

شیئر: