Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی:5سال میں ایک مرتبہ اسکول یونیفارم میں تبدیلی ہوسکےگی

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی حکومت کی کابینہ کے فیصلے سے لاکھوں والدین کو راحت ملے گی۔اب پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی نہیں چل پائیگی۔ نہ تو وہ ہر سال یونیفارم میں تبدیلی کرسکیں گے اور نہ من مانی فیس وصول کرسکیں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے بتایا کہ کابینہ میں پرائیویٹ اسکولوں میں من مانی فیسوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قواعد و ضوابط وضع کئے گئے ہیں۔اسکول 4طریقے سے فیس وصول کرسکیں گے۔ کتابچہ فیس، داخلہ فیس ، امتحان فیس اور جوائنٹ سالانہ فیس کو شامل کیا گیاہے۔حکومت نے فیصلہ کیا کہ اسکولوں کے یونیفارم میں 5سال تک کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔یعنی ایک مرتبہ یونیفارم میں کسی قسم کی تبدیلی کے بعد 5سال تک وہی یونیفارم برقرار رہے گاجبکہ آج کل اسکول ہر سال یونیفارم تبدیل کرنے لگے ہیں۔اسکولوں کی من مانی فیسوں میں اضافے کو روک کیلئے قانونی شکل دی جائیگی ۔ وزارتی کمیٹی کی بات نہ ماننے پر اسکول کے ذمہ داروں پر جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے، دوسری خلاف ورزی پر 5لاکھ اور تیسری خلاف ورزی پر اجازت نامہ منسوخ کردیا جائیگا ۔
مزید پڑھیں:- - - -’’آدھار ‘‘تمام مسائل کا حل نہیں ، سپریم کورٹ

شیئر: