کشمیریوں کو موت کا کوئی خوف نہیں،فاروق حیدر
مظفرآباد...وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیر میں پیدا ہونے والے کشمیری جنہوں نے گولیوں کے سامنے آنکھیں کھولی ہیں انہیں موت کا کوئی خوف نہیں۔ مودی اس سے زیادہ اور کتنا ظلم کروگے۔تم کشمیریوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ تحریک آزاد ی کشمیر کے لئے سو مرتبہ وزارت عظمیٰ قربان۔تحریک آزاد ی کشمیر کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔ ظلم وستم اب زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ کوئی مائی کا لعل کشمیر کو تقسیم نہیں کر سکتا۔سب ملکرپاکستان کو مضبوط کریں، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے ۔میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، صرف تحریک آزادی کشمیر ہی ایجنڈا ہے۔مسئلہ کشمیر پر سب کے پیچھے چلنے کو تیار ہوں۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی انتشار کو ختم کر کے اس ناز ک صورتحال میں متحد ومتفق ہو کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ کشمیر میں یہی صورتحال رہی تو اس خطہ میں خوفناک صورتحال پیدا ہوگی۔