ٹیسلا نے چین میں اپنی موجودگی کم کر کے سعودی عرب کا رخ کرلیا
’گزشتہ ہفتے ٹیسلا نے سعودی عرب میں اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ٹیسلا الیکٹرک کارکمپنی کہا ہے کہ وہ چینی مارکیٹ پر اپنا انحصار کم کر کے سعودی مارکیٹ کی طرف رخ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹیسلا نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ کی بڑی منڈیوں میں شمار ہوتا ہے‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹیسلا نے سعودی عرب میں اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا ہے جس سے اس کی عالمی توسیع کا اندازہ ہوتا ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب آئندہ چند برسوں میں بڑے پیمانے پر الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اگرچہ سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ ابھی نئی ہے لیکن الیکٹرک گاڑیوں میں دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
کئی سعودی صارفین مستقبل قریب میں الیکٹرک گاڑی خریدنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس رجحان کی وجہ سعودی عرب کا الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں پرعزم وژن ہے، اس کے علاوہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگیاں اور ٹیسلا کو جدید چینی کار ساز کمپنیوں سے درپیش سخت مقابلہ بھی اس رجحان کا سبب ہیں۔