Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر نگر میں پر تشددہنگامہ ، بی ایس پی رہنما گرفتار

مظفر نگر۔۔۔۔مظفر نگر میں دلتوں کے مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ  ،آتشزنی ،ہنگامہ اور تشدد کے واقعات میں پولیس نے بی ایس پی کے ضلعی صدر کمل گوتم کو گرفتار کرلیا۔ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف دلتوں نے مظاہرے کئے جو بعد میں پر تشدد ہنگاموں میں تبدیل ہوگیاتھا۔مشتعل ہجوم نے نئی منڈی کوتوالی پر پتھراؤ کیا اور احاطے میں کھڑی گاڑیوں کو نذرآتش کردیاتھا۔اس واقعہ کے بعد بی ایس پی کے رہنما کو سبھاش نگر میں واقع مکان سے گرفتار کیا گیا۔مظاہرے اور ہنگامے میں ملوث گوتم سے  سی او منڈی یوگیندر سنگھ پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ ہنگامہ برپا کرنے والوں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’بابا کہتے تھے بڑا کام کرونگا‘‘

شیئر: