Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ آج

جودھپور ....اداکار سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج 2بجے ہوگا۔ ایک عدالت نے انہیں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار پر گزشتہ دنوں 5سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔ حکومت نے انہیں سزا دینے والے جج کا پہلے ہی تبادلہ کردیا ہے اور انہیں ترقی دیدی گئی ہے۔اب انکی درخواست ضمانت پر جسٹس رویندر کمار فیصلہ دینگے۔ سلمان نے جمعرات کو اس 20سال پرانے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔

شیئر: