Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبوتروں کی آڑ میں گھروں میں چوری

لدھیانہ۔۔۔۔کبوتر اڑانے کی آڑ میں دن دہاڑے لوگوں کے گھروں میں گھس کر ہاتھ صاف کرنیوالے 2چوروں کو پولیس نے لاکھوں روپے نقد اورزیورات کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ملزمان کلوندر سنگھ اور کیرت سنگھ نے بتایا کہ 21تولہ سونے کے زیورات اور گن کلدیپ کمار کے گھر سے دن دہاڑے چرائے تھے۔پوچھ گچھ کے دوران چوروں نے بتایا کہ کبوتروں کی آڑ میں چوریاں کیا کرتے تھے ۔ کبوتر پکڑنے کے بہانے لوگوں کے گھروں میں گھس جایا کرتے تھے تاکہ مکینوں کوکسی قسم کا شبہ نہ ہواور اس کی آڑ میں گھر کا مکمل جائزہ لے لیا کرتے تھے کہ گھر میں کتنے افراد ہیں ، کس کمرے میں تالا لگا ہوا ہے ، کتنے مالدار ہیں ۔مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد چوری کی واردات انجام دیا کرتے تھے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونیوالی رقوم اور زیورات ودیگر اشیاء کی بابت تفتیش جاری ہے ۔انکی گرفتاری کے بعد چوری کی دیگروارداتوں کی گتھیاں سلجھنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سلمان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ آج

شیئر: