ہندو اور نیپال کے مابین ریلوے سمیت متعد معاہدوں پر دستخط
نئی دہلی- - - - ہندوستان کے3 روزہ دورے پر آنے والے نیپا ل کے وزیر اعظم کیپی شرما اولی نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اورکٹھمنڈواور نئی دہلی کے درمیان نئی ریلوے لائن بچھانے سمیت کئی معاہدوں پردستخط کیے۔دونوں ممالک میں دفاع، تجارت اور زراعت میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا ۔ دونوں رہنماؤں نے حیدر آباد ہاؤس میں منعقد ایک تقریب میں موتیہاری (بہار) سے املیکھ گنج(نیپال) کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد بھی ر کھا اور بیرگج میں ایک انکوائری چوکی کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان نیپال میں ریل رابطے اورآبی رہگزر کو بہتر بنانا چاہتا ہے اور آج ایک سے زیادہ ایسے پروجیکٹوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد رابطے کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔ اولی نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان اور نیپال کے درمیان مضبوط اوراعتماد سے بھرا رشتہ چاہتی ہے۔قبل ازیں نیپال کے وزیر اعظم کا ہفتہ کے روز راشٹر پتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی کی موجودگی میں گارڈ آف آنر دیا گیا اور وزیر اعظم نے ان کا استقبال کیا۔اسکے بعدا ولی نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔