Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے،زارا اکبر

 فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارہ و ماڈل زارا اکبر نے کہا ہے کہ مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔ آج کے مشینی دور میں دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے۔ ایک انٹرویو میں زارا اکبر نے کہا کہ دوست اور دشمن میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے اسی لئے میں بہت کم دوست بناتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فنکاروں کو چاہئے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری ”لالی وڈ“کی مضبوطی اور استحکام کیلئے مل کر کام کریں کیونکہ اس کے بغیر ہم اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
 

شیئر: