Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی وجہ سے کسی مقام پر ہوں ، علیم ڈار

لاہور:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ہی ان کی واحد پہچان ہے اور آج وہ اگر کسی مقام پر ہیں تو یہ پاکستان ہی کے طفیل ہے۔آئی سی سی ایلی’ امپائرز پینل میں شامل علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا فریضہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے آئی سی سی ایلیٹ آفیشل بن گئے ہیں۔علیم ڈار نے 350 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا منفرد سنگ میل عبور کر نے کے بعد اس حوالے سے اپنے ردعمل میں مزیدکہا کہ انہیں یہ اعزاز اپنے ملک پاکستان کی وجہ سے ملا ہے اوریہ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر وہ آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جس مقام پر ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں اور مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اسی طرح ملک کا نام روشن کروں۔خیال رہے کہ علیم ڈار مسلسل تین سال آئی سی سی کے بہترین امپائر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔علیم ڈار کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔

شیئر: